اسلام آباد : سپریم کورٹ ججز میں تقسیم کا تاثر زائل کرنے کوششیں جاری ہیں ۔ قائم مقام چیف جسٹس سے اٹارنی جنرل نے ملاقات کرکے عوامی سطح پر ججز میں تقسیم کا تاثر دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز سے اتفاق کیا ۔ اٹارنی جنرل کی ملاقات کے بعد قائم مقام چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس قاضی فائز سے طویل ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد پریس ایسوسی ایشن کی صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔
تبصرے بند ہیں.