کراچی میں تمام سکولز 30 اگست سے کھولنے کا اعلان 

128

کراچی میں تمام سکول 30 اگست سے کھولنے کا نو ٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ،سندھ بھر میں سکول ہفتے میں 6 دن کھلے رہے گیں ۔

محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی کے تمام سکول30 اگست سے کھول دئیے جائینگے ،ہفتے میں 6 دن سکول کھلے رہیں گے جس میں بچوں کو دو دو گروپس میں بلایا جائے گا ۔

واضح رہے اس سے قبل سندھ میں کرونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے حکومت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ واپس لےلیا تھا ،حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سکول کے تمام ٹیچرز اور سٹاف ویکسین لگوالیں ،اس کے ساتھ حکومت سندھ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جن والد ین کے بچے سکول جاتے ہیں ان کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ ویکسین لازمی لگوا ئیں تاکہ اس وبا کے پھیلنے کے عمل کو روکا جا سکے ۔

تبصرے بند ہیں.