لاہور میں چوری کا انوکھا واقعہ، پولیس اہلکار ریکوری کی بھاری رقم لے کر رفوچکر

192

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرائم کا دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ سی آئی اے پولیس کا اہلکار ملزم سے ریکور کئے گئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی بھاری رقم لے کر رفوچکر ہو گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ پولیس اہلکار سی آئی اے میں محرر کے عہدے پر تعینات تھا۔ پولیس اہلکار کے فرار کی خبر سن کر افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی آئی اے کینٹ پولیس کے مال خانے میں چوروں سے ریکور کی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم جمع کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ یہ ریکوری شہریوں کو واپس کی جاتی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم پولیس اہکار کا نام آصف ہے جس نے اپنے افسران بالا کی ملی بھگت سے رقم چوری کی اور فرار ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مال خانے سے اڑانے میں محرر کیساتھ ساتھ سی آئی اے کینٹ کا ڈی ایس پی زاہد بھی ملوث ہے۔

اس انوکھے سکینڈل کی تحقیقات کیلئے پولیس حکام نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی کر دی ہے۔

اس کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اور ایس پی سی آر او محمد عمران شامل ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق کمال نے واقعے بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ بھی اس میں ملوث پائے گئے ان کیخلاف سخت ایکشن لے کر مقدمات درج کئے جائیں گے، ہم جلد معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔

تبصرے بند ہیں.