بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری صوبوں کو دینے پر غور، کمیٹی قائم

163

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی صوبائی حکومتوں پر انحصار کم کرنے کے لیے تجاویز دے گی۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کی طرف سے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے التوا کا معاملہ زیر غور آیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے لیکن اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر انحصار ہے ۔

اسپیشل کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے التوا کی وجوہات کا تعین کے ساتھ ساتھ انتخابات کے حوالے سے حکومتوں پر انحصار کم سے کم کرنے کے لئے قانونی تجاویز بھی تیار کرے گی ۔

کیمٹی اس بات پربھی غور کرے گی کہ اگر یہ انحصار کم نہیں ہوسکتا تو بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری صوبوں کو دے دی جائے ۔

تبصرے بند ہیں.