معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو اپنا ہم شکل مل گیا

437

لاہور: پاکستان کے مشہور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ہم شکل سے ملاقات کی تو اسے دیکھتے ہی رہ گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کے سامنے کھڑے اسے تکتے جا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی بھی نہیں پہچان سکتا کہ ان دونوں میں سے اصل مولانا طارق جمیل کون ہے؟ اس ملاقات کے موقع پر دیگر افراد بھی موجود ہیں جو خدا کی اس قدرت کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

ہم شکل کا ناک، چہرے کا نقشہ، آنکھیں اور داڑھی بالکل ایک جیسی ہیں بلکہ اس نے اپنا حلیہ بھی مولانا طارق جمیل جیسا بنایا ہوا ہے۔

ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ لوگ انھیں مولانا سمجھ کر خوش اسلوبی سے ملتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.