کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ میری بیٹی کے خون میں بھی کرکٹ کا جنون ہے ۔
وسیم اکرم نے گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ کرکٹ کھیلنے کیلئے بہت پرجوش تھی جبکہ سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کیلئے بے حد پرجوش ہیں۔‘
– My little princess’s ? first ever cricket kit ? and she is so excited ? to play with her daddy. #daughtersarethebest can’t wait to see her soon… pic.twitter.com/5vhFaEvnw5
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 25, 2021
اب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سابق فاسٹ باؤلر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کرکٹ! عائلہ کے نام کے ساتھ جڑی ہے، عائلہ کے خون میں ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کرکٹ کا جادو عائلہ کی رگوں میں چلتا ہے یا نہیں۔‘
It’s in her name, it’s in her blood, let’s see if the magic runs through her veins! https://t.co/jGWcBuX7nO
— Shaniera Akram (@iamShaniera) August 25, 2021
واضح رہے کہ شنیرا اکرم گزشتہ برس سے بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم طویل مدت بعد ان سے ملنے کیلئے گزشتہ روز ہی میلبورن پہنچے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.