پاکستان اور روس کا دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

150

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، علاقائی امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی اور توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

روسی صدر کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن، محفوظ افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔ افغانستان میں جامع سیاسی تصفیہ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ افغانستان میں معاشی استحکام کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ روس، امریکا، چین اور پاکستان پر مشتمل گروپ کے کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولاد یمیر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

 

تبصرے بند ہیں.