اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نئی اسکیم متعارف کرا دی

188

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر اسکیم متعارف کرا دی۔

اسٹیٹ بینک نے ایک اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت بیرون ملک پاکستانی دنیا بھر میں کہیں سے بھی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں اپنا گھر خرید سکتے ہیں، یا فنانس کروا سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے ڈیجیٹل ذریعے سے روشن اپنا گھر اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
روشن اپنا گھر اسکیم میں ٹیکس کا نظام سادہ اور حتمی ہے، اسکیم میں جائیداد کی فروخت کی صورت میں رقم مکمل طور پر قابل منتقلی ہے، اور کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن اپنا گھر اسکیم میں فنانسنگ بھی پُر کشش شرح منافع پر فراہم کی گئی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان جمعے کو یہ منصوبہ لانچ کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.