چیمپینزی کے ساتھ عورت کی محبت کا انجام

227

برسلز :  جانوروں سے محبت ایک اچھا فعل ہے لیکن یہ فعل اگر شدت اختیار کرجائے تو نقصان کا باعث بھی ہوسکتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ بیلجئن خاتون کے ساتھ  ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں ایک خاتون کو چیمپینری سے محبت مہنگی پڑگئی اور ان کے چڑیا گھر میں  داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ اینٹورپ زو ( چڑیا گھر) کی انتظامیہ نے محسوس کیا  جولی نامی خاتون  اکثر چڑیا گھر میں اکیلی آتی ہیں اور ایک مخصوص چیمپینزی کے پنجرے کے پاس جاکر کھڑی ہوجاتی ہیں اور کئی کئی گھنٹے وہاں پر موجود رہتی ہیں ۔

چڑیا گھر کے کیمروں کے ذریعے یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ جولی جب  چیمپینزی کو کھانے پینے کی اشیاء دیتی ہیں تو وہ بھی اس سے اپنائیت کا اظہار کرتا ہے ۔

جب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے خاتون سے اس حوالے سے بات کی تو انہوں نے واضع طورپر کہا کہ اس کو  38 سالہ چیمپینزی سے محبت ہے اور اسی  وجہ سے وہ پچھلے چار سال سے ہرہفتے میں ایک یا دو بار اس سے ملاقات کے لئے چڑیا گھر آتی ہیں ۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہناہے کہ خاتون گلاس انکلوژر کے مخالف سمت بیٹھ کر چمپینزی کے ساتھ گھنٹوں وقت گزارا کرتی تھیں جس کے باعث ان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لئے خاتون کے ہی چڑیا گھر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.