قومی کرکٹ سکواڈ 27 اگست کو وطن واپس پہنچے گا

140

جمیکا: پاکستان کرکٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورے کے بعد 27 اگست بروز جمعہ وطن واپس پہنچے گا تاہم چند کھلاڑی پاکستان نہیں آئیں گے۔ 
پاکستان کرکٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جمیکا سے سفر کا آغاز کریں گے اور لندن سے ہوتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچیں گے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر بلے باز اظہر علی، لیگ سپنر یاسر شاہ، فاسٹ باؤلر محمد عباس اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے۔ 
یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کیلئے انٹیگا روانہ ہو چکے ہیں جبکہ محمد عباس اور اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ میں حصہ لینے کیلئے لندن میں ہی رکیں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی 1-1 سے برابر کی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.