لندن: برطانیہ کی مشہور اداکارہ کیٹی پرائس کو نامعلوم ملزم شخص نے تشدد کرکے زخمی کر دیا ہے۔ اداکارہ نے بھاگ کر جان بچائی۔ امدادی ٹیموں نے انھیں ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پرائس کے ساتھ یہ واقعہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے مدد کی کال موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچے اور انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیٹی پرائس پر حملے اور تشدد کے الزام میں ایک 30 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
برطانوی پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں اداکارہ کیٹی پرائس نے کہا کہ میں اس واقعے کے بعد بری طرح ذہنی صدمے میں مبتلا ہوں۔ مجھے اس ملزم نے بری طرح سے زدوکوب کیا جس سے میرے چہرے پر زخم آئے۔
کیٹی پرائس کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک ایک شخص نے اندر گھس کر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اس واقعے کے بعد بری طرح ٹوٹ چکی ہوں۔ مجھے نہیں علم میرے ساتھ یہ کیوں ہوا۔ اس حادثے نے مجھے ذہنی طور پر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.