اسحق ڈار کی سینیٹ رکنیت منسوخ ؟ کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دیدی

153

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہو جائے گی جس کا آرڈیننس  منظور کرلیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے 60 دن میں حلف نہ لینے پر ممبر شپ منسوخ کرنے کا آرڈیننس منظور کیا ہے جو لوگ 60 دن میں حلف نہیں تے ان کی ممبر شپ منسوخ ہو گی۔

 

واضح رہے کہ اس آرڈیننس کے تحت سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار جنہوں نے ابھی تک سینیٹر کا حلف نہیں اٹھایا ان کی ممبر شپ منسوخ ہوجائے گی جبکہ حکومت اسحق ڈار کی جگہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانا چاہتی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.