سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاک افغان ون ڈے سیریز ملتوی

179

کابل: افغانستان نے سیکیورٹی صورتحال کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے پاک افغان ون ڈے سیریز ملتوی کو ملتوی کر دیا ہے۔ 

چیف ایگزیکٹو افغان کرکٹ بورڈ حامد شنواری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سیریز کرانا مشکل ہے اور اگر صورتحال بہتر ہو گی تو سیریز کا انعقاد جلد کروایا جائے گا۔ 

 

خیال رہے کہ پاکستان اورافغانستان کی ون ڈے سیریز سری لنکا میں کھیلی جانے تھی، اس سیریز کے دوران گرین شرٹس نے افغانستان کی میزبانی میں سیریز کھیلنی تھی۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے جانی تھی۔

 

اس سے قبل ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی میزبان میں ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے اب پاکستان میں ہو گی۔ سری لنکامیں لاک ڈاؤن کےباعث سیریزمنتقل ہوئی، افغانستان کے 14 کھلاڑیوں کو پہلے ہی پاکستان کے ویزے جاری ہو چکے ہیں، سیریز کی میزبانی افغانستان کرے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.