وزیراعظم سے بیلجئیم کے ہم منصب کا رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

143

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیلجئیم کے ہم منصب نے پاکستان اور علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر بات چیت کی۔ 

 

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سے بیلجئیم کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان سے سفارتی اور بین الاقوامی تنظیموں کے عملہ کی انخلا کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

 

بیلجیئم کے وزیراعظم نے پاکستان کی مدد اور سہولت کو سراہا اور عمران خان کو بیلجیم کے دورے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانوں کی حفاظت،سلامتی اور افغانستان میں استحکام انتہائی اہم ہے۔ امن اور مفاہمت جامع سیاسی حل کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔ بین الاقوامی برادری میں افغانستان کے لوگوں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.