آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر آج اسٹیٹ بینک میں منتقل ہونے کا امکان

160

واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر آج اسٹیٹ بینک منتقل ہونے کا امکان ہے۔

 

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج تاریخی دن ہے اور ممبر ممالک کو 650 ارب ڈالر منتقل کرنا شروع کر دئیے ہیں جبکہ رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں استحکام آئے گا۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک رقم کو غیرمشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں،  قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کی منتقلی دنیا کو ویکسین کا شاٹ لگانے کے مترادف ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.