بھارتی اداکارہ سائرہ بانو کی دلیپ کمار کے بغیر پہلی سالگرہ

202

ممبئی : بھارتی اداکارہ سائرہ بانو 77 برس کی ہوگئیں ۔ سائرہ بانو نے اس موقع پر بالی وڈسٹار دلیپ کمار کی جدائی میں کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا ۔

بھارتی ویب سائٹ سے گفتگو میں سائرہ بانو نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ "صاحب ” کے بغیر کوئی بھی چیز اچھی نہیں لگتی ۔ مجھے آج اپنی سالگرہ کا احساس ہی نہیں تھا لیکن کچھ دوستوں نے مجھے ٹیلی فون پر بتایا کہ آج آپ کی سالگرہ ہے جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

سائرہ بانو نے کہا کہ جب تک صاحب ( دلیپ کمار ) تھے تو زندگی کا ایک مقصد تھا لیکن جب سے وہ چلے گئے زندگی کا کوئی مقصد سمجھ نہیں آرہا ۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ سائرہ بانو 23 اگست 1944 کو بھارتی شہر میسوری میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے بطور چائلڈسٹار فلموں میں اداکاری سے کیرئیر کا آغاز کیا ۔جب وہ 22 برس کی ہوئیں تو ان کی شادی دلیپ کمار سے ہوئی دونوں کی عمروں میں 22 سال کا فرق تھا  ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.