موٹروے لنک روڈ طرز پر ماں اور بیٹی سے دلخراش واقعہ 

147

لاہور میں مبینہ زیادتی کا ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آگیا ، رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون اور اس کی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سی سی پی او لاہور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کوشش ہے ملزمان کو سزائے موت دلائی جائے،تفصیلات بتاتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ماں بیٹی دونوں ٹھوکر نیاز بیگ سے صدر جانے کیلئے رکشے میں سوار ہوئیں تھیں ،جس کے بعد رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون اور اس کی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا ۔

سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عمر فاروق اور منصب نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،انہوں نے کہا زیادتی کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،دونوں ملزمان میں سے ایک ملزم 2 بار ریپ کیس میں سزایافتہ ہے،سی سی پی او لاہور کاکہنا ہے ہماری کوشش ہے کہ ملزمان کو سزائے موت دلائی جائے کیونکہ زیادتی کے ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔

تبصرے بند ہیں.