سندھ حکومت نے گدا گروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کر لیا

153

کراچی: عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے محکمہ صحت کراچی نے گدا گروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

ڈائریکٹر صحت کراچی نے کہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 25 ملین گداگر ہیں اور ملک بھر سے 70 ہزار گدا گر کراچی آتے ہیں جو شہر میں فلائی اوورز اور پلوں کے نیچے رہتے ہیں۔

 

ڈائریکٹر صحت کراچی نے تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گداگروں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کریں، اور کرونا موبائل ویکسینیشن کے ذریعے ان کی ویکسینیشن کی جائے۔

 

انھوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ گدا گروں کی ویکسینیشن کے لیے سنگل ڈوز ویکسین مختص کی جائے۔

 

دوسری طرف سندھ نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں میں بھی ویکسینیشن ڈرائیو کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ہندو، پارسی، میسحی و دیگر برادریوں کی عبادگاہوں میں ویکسینیشن کی جائے گی۔

 

محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ چرچ، مندر اور کمیونٹی ہالز میں موبائل وین کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے، ڈائریکٹر صحت کا کہنا تھا کہ عبادت گاہیں کرونا کے پھیلاؤ کے لیے ہاٹ اسپاٹ ہیں، اس لیے شہر کے اضلاع کے ڈی ایچ اوز ویکسینیشن کے لیے حکمت عملی تیار کریں۔

 

تبصرے بند ہیں.