فلم ” چہرے ” 27 اگست کو ریلیز کی جائے گی

147

ممبئی : امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کے فینز دونوں کو ایک ساتھ فلم چہرے میں دیکھ سکیں گے ۔ کورونا کی وجہ یہ فلم تاخیر کا شکار ہے لیکن اب اس کو 27 جولائی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی  کاسٹ میں امیتابھ بچن ، عمران ہاشمی اور ریحا چکربرتی  مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کرسٹل ڈی سوزا،سدھانت کپور، انوکپور اور رگھبیر یادیو شامل ہیں ۔

فلم ڈائریکٹر رومی جعفری  کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کو فلم بین ایک ساتھ ضرور پسند کریں گے ۔ فلم ” چہرے ” کی کہانی ایک قتل کے گرد گھومتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کا کمبی نیشن عوام کو ضرور متاثر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے فلم چہرے کے لئے امیتابھ بچن کو فائنل کرلیا تو ہم نے دیگر کاسٹ کے بارے میں غور کیا تو مجھے دوسرے سیکنڈ لیڈ رول کے لئے عمران ہاشمی کو سلیکٹ کیا ۔ وہ بھی امیتابھ بچن کی طرح اتنا ہی پروفیشنل ہے ۔ دونوں میں یہ بات کامن ہے کہ وہ اپنے پیشے سے انصاف کرتے ہیں ۔

میں نے اس سے پہلے عمران ہاشمی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا تھا لیکن جب ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو مجھے احساس ہوا کہ وہ بھی امیتابھ بچن کی طرح اپنے پیشے اپنے کام سے پورا انصاف کرتا ہے ۔

یاد رہے کہ فلم چہرے جولائی 2020 میں ریلیز ہونی تھی لیکن کوویڈ 19 کی وجہ سے اس کی ریلیز ممکن نہ ہوسکی ۔

 

تبصرے بند ہیں.