یورپی یونین نے اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے پی آئی اے سے مدد طلب کر لی

149

اسلام آباد: یورپی یونین نے اپنے شہریوں کے افغانستان سے جلد انخلا کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سے مدد کی درخواست کر دی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سی ای او کو خط لکھا ہے جس میں افغانستان سے اپنے شہریوں کے انخلا میں مدد کی درخواست کی ہے۔ 
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائیرپورٹ پر یورپی یونین کے 420 ملازمین اور ان کے بچے پھنسے ہوئے ہیں، ان ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو پی آئی اے کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جائے۔ 
خط میں کہا گیا ہے کہ 251 لوگوں کو کابل سے ترجیحی بنیادوں پر نکالا جائے جنہیں دوسرے طیارے کے ذریعے یورپ منتقل کرنے کے انتظامات بھی مکمل کئے جا چکے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.