پاکستان کے عماد علی نے ویسپا کے یوتھ کپ کا فائنل جیت لیا

140

کراچی : پاکستان کے سید عماد علی نے کراچی میں ہونے والے ورلڈ انگلش اسکریبل پلیئرز ایسوسی ایشن (ویسپا) کے یوتھ کپ کا فائنل جیت لیا۔

 

کورونا وائرس کی وجہ سے یوتھ کپ، جسے پہلے عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کہا جاتا تھا، کے مقابلے آن لائن منعقد ہوئے اور پاکستان نے مسلسل دوسری مرتبہ ورچوئل چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔

 

دو روزہ فائنل میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے جن میں 15 سالہ سید عماد علی نے 9 گیمز جیتے اور 329 کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

بھارت کے مادھو گوپال نے بھی 9 گیمز جیتے لیکن وہ دوسرے نمبر پر رہے، تھائی لینڈ کے نپت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

ساتھ ہی فائنلز میں پہنچنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حشام ہادی خان نے 7 گیمز میں کامیابی حاصل کی اور چوتھے نمبر پر رہے۔

 

سید عماد علی اس سے قبل 2018 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ویسپا یوتھ اسکریبل کپ بھی جیت چکے ہیں، وہ 2 مرتبہ ویسپا یوتھ کپ جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.