راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے گچک میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا
نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت
کیپٹن کاشف شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا:آئی ایس پی آر@OfficialDGISPR pic.twitter.com/TtF7cotbRN— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 22, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اعلی عسکری حکام،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہید کے عزیز و اقارب نےبھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
کیپٹن کاشف گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے گچک میں شہید ہوگئے تھے۔کیپٹن کاشف کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا نشانہ بنی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.