بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید

179

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے کچک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے پاک فوج کے افسر کیپٹن کاشف شہید جبکہ 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دہشتگردوں نے کچک کے علاقے ٹوبو میں دھماکا خیز مواد کی مدد سے نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.