لاہور میں انسانیت سوز واقعہ، فیکٹری ملازم کے جسم میں زہریلی گیس بھردی، حالت تشویشناک

195

لاہور: لاہور کے علاقے سلامت پورہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 23 سالہ فیکٹری ملازم کے جسم میں ساتھیوں نے زہریلی گیس بھر دی۔ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم حیدر علی، امتیاز اور امجد نے نعمان نے متاثرہ نوجوان نعمان کے مقعد میں بوائلر کا پائپ گھسا کر ہوا بھری۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان اس وقت میو ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی حالت غیر ہے۔

پولیس نے متاثرہ نوجوان کے والد شاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزم اور متاثرہ نوجوان فلٹر بنانے والی فیکٹری میں ملازم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.