گریٹر اقبال پارک واقعے پر میرا نے لڑکوں کی حمایت میں انوکھا پیغام دیدیا

214

لاہور: گریٹر اقبال پارک میں منچلوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور بدسلوکی کا شکار ہونے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے معاملے پر میرا نے لڑکوں کی حمایت میں انوکھا پیغام دیدیا ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں میرا نے انتہائی خوش اخلاقی سے مردوں کو لڑکیوں کی عزت و احترام کرنے کا بولا ، انہوں نے کہا کہ مرد لڑکیوں کو اپنی بہترین تہذیب اور اخلاق دکھائے ۔
پاکستانی اداکارہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ لڑکیاں خود ہی مردوں کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں ۔
یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔
گزشتہ رات گئے لاہور پولیس نے راوی روڈ ، بادامی باغ ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور درجنوں افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کر دیا ۔

تبصرے بند ہیں.