مینار پاکستان واقعہ ، پولیس نے 71 سالہ بزرگ کو گرفتار کرلیا

133

 

لاہور: پولیس نے اوپر سے دباؤ آتے ہی مینار پاکستان واقعہ پر گرفتاریوں کے حوالے سے خانہ پری شروع کردی ہے۔ خاتون ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے الزام میں 71 سالہ بزرگ کو گرفتار کرلیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق  پولیس نے گریٹر اقبال پارک لاہور میں خاتون ٹک  ٹاکر عائشہ اکرم سے بدسلوکی واقعہ میں ایک اور گرفتاری کی ہے۔ پولیس نے 71 سالہ بزرگ  کو گرفتار کر لیا۔ وزیر خان کو شاہدرہ پولیس نے سی آئی اے کوتوالی منتقل کر دیا ۔

 

واضح رہے کہ 14 اگست کو معروف ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو 400 کے قریب افراد نے ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔ شوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں اس واقعہ پر غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

معاملے کی تفتیش نہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ پولیس حکام کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.