فیاض الحسن چوہان کا آئی جی پنجاب سے رابطہ، گریٹر اقبال پارک واقعے کی تفصیلات دریافت کیں

123

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا آئی جی پنجاب انعام غنی سے ٹیلیفونک رابطہ ، گریٹر اقبال پارک واقعے کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات دریافت کیں ۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے 28 ہزار افراد کی نشاندہی کی لیکن سفٹنگ/سٹیننگ کے ذریعے اس واقعے سے جڑے 350 افراد کی نشاندہی ممکن ہوئی ۔ ان میں سے اب تک 66 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشے میں دست درازی کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے ۔ دفعہ 354- اے کے تحت ملوث ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو گی ۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ موٹر سائیکل پر ایک با پردہ خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو 2015 میں بنائی گئی جو ایک پرانی ویڈیو ہے ۔ حکومت کسی کے ساتھ زیادتی ، دست درازی اور ظلم و جبر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ ایسی کسی بھی حرکت کے خلاف قانون فوراً مکمل حرکت میں آئے گا ۔ خواتین سے دست درازی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.