انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کی پاکستان آمد 

161

لاہور: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئرکل اور ریگ ڈیکاسن اتوار کی صبح لاہور پہنچیں گے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق لیگ یا سیریز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ معمول کی بات ہے، ان سیکیورٹی ایکسپرٹس کو پنجاب اور فیڈرل کے افسران بریفنگ دیں گے، سیکیورٹی افسران قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ریگ ڈیکاسن 27 اگست کو واپس چلے جائیں گے جبکہ ڈیوڈ سنیئر انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کے دورے کے اختتام تک پاکستان میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، کیوی ٹیم شیڈول کے مطابق پیر کی رات کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے کیلئے روانہ ہو گی۔ 
نیوزی لینڈ نے 10 ستمبر تک بنگلہ دیش میں ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں جس کے بعد 11 ستمبر کو اسلام آباد میں آمد شیڈول ہے اور اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں تین ون ڈے اور لاہور میں پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.