لاہور: محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور پنجاب میں تیزہواؤں اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق بارشوں سے شانگلہ ، بونیر ، بٹگرام ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، سوات ، کوہستان ، کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، نارووال اور سیالکوٹ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ اس حوالے سے حکومت نے متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی ، ٹھٹہ اور بدین میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ جبکہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی جس کے باعث سٹرکوں پر پانی جمع ہو گیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.