روسی صدر پیوٹن کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے بھی طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی نوید سنا دی 

180

لندن :روسی صدر پیوٹن کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی افغان طالبان کیساتھ مل کر کرنے کی نوید سنا دی ،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کاکہنا ہے ضرورت پڑی تو برطانیہ طالبان کیساتھ مل کر کام کرے گا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے طالبان سے متعلق خوش آئند بیان کے بعد بورس جانسن نے بھی طالبان کیساتھ مل کر کرنے کی خبر دیدی ،بورس جانسن کا کہنا تھا اگر ضرورت پڑی تو برطانیہ طالبا ن کیساتھ مل کر کام ضرور کرے گا ۔

اس سے قبل برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس  سٹاف جنرل نک کارٹر بھی طالبان کے لیے بظاہر نرم مؤقف اختیار کرتے ہوئے نظر آئے،انہوں نے کہا، طالبان کو ایک موقع دینا چاہیے ،شاید وہ بدل گئے ہوں۔

تبصرے بند ہیں.