افغانستان سے بہتر مستقبل کیلئے نکلنے والے سینکڑوں افغان شہری بڑی مصیبت میں پھنس گئے 

157

دوحہ :افغانستان سے بہتر مستقبل کے لیے نکلنے والے سیکڑوں افغان شہری قطر کے ایئرپورٹ پر انتہائی مشکل حالات میں محصور ہیں۔

 

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں ایک ایئرپورٹ  کے ہینگر میں قریب 700 افغان مہاجرین  بنیادی انسانی  ضروریات سے محروم ہیں، سیکڑوں افراد کے لیے صرف ایک ٹوائلٹ ہے۔

 

شدید گرمی میں نہ تو کوئی ہینگر میں ایئر کنڈیشنگ یونٹ ہے ، اور نہ ہی ہوا کی  آمدو رفت کے لیے  کوئی راہداری ہے، ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے  ان مہاجرین کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔

تبصرے بند ہیں.