سپیریئر یونیورسٹی میں تھری یو ون ایم پروگرام کے تحت ٹریننگ سیشن کا انعقاد

165

لاہور: سپیریئر یونیورسٹی میں تھری یو ون ایم پروگرام کے تحت ٹریننگ سیشن کا انعقاد ، ڈیزائن چیلنجز بارے طلباء و طلبات کو آگاہی فراہم کی گئی ، طلبا نے تھر یو ون ایم پرواگرام کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق سپیریئر یونیورسٹی کی جانب سے تھری یو ون ایم پروگرام کے تحت طلباء کیلئے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، تربیتی سیشن کا مقصد طلباء کو صارفین کی طلب کو سمجھنے اور پورا کرنے سے متعلق تربیت دینا تھا ۔
تربیتی ورکشاپ میں ٹرینرز اور ایف وائے پی کے مینجر کا کہنا تھا کہ سپیریئر یونیورسٹی کا اہم منصوبہ تھری یو ون ایم طلباء کو ڈیزائن تھینکنگ پراجیکٹس کے اہم مواقع فراہم کرے گا اس کا سارا کریڈٹ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی اینڈ ڈائریکٹر کمیسڈ ڈاکٹر سمیرا رحمان کو جاتا ہے ۔ تھری یو ون ایم ایسا پروگرام ہے جس سے طلباء کو کاروباری چیلنجز کا سامنا کرنے اور سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔
تربیتی ورکشاپ میں شریک طلباء کا تھری یو ون ایم پروگرام کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ٹریننگ سیشن کے ذریعے ڈیزائن چیلنج کے بنیادی اصولوں کو جاننے ، صارفین کی ضروریات اور انہیں پورا کرنے کے طریقوں سے متعلق آگاہی حاصل ہوئی ہے جو عملی زندگی میں ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہو گی ۔
تھری یو ون ایم پروگرام کے تحت ٹرینرز نے طلباء کو ڈایزائن تھینکنگ پراجیکٹس کے متعلق ڈیجیٹل سیکرین پر لیکچر دیا اور متعلقہ مواد پر مشتمل ویڈیوز دکھائی گئیں ۔

تبصرے بند ہیں.