کوٹری: علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

165

کوٹری: صوبہ سندھ کے علاقے جامشورو میں کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے۔ 3 بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے ٹریک مکمل بند ہو گیا، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متاثرہ ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں پٹڑی سے اتر جانے کی وجہ سے ٹریک مکمل بند ہو چکا ہے، صورتحال کے پیش نظر ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہے جسے جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور پٹڑی سے اتری بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.