نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہونے کا قوی امکان

161

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز شیڈول کے مطابق ہونے کا قوی امکان ہے اور کیوی ٹیم شیڈول کے مطابق پیر کی رات کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے کیلئے روانہ ہو گی۔ 
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے پر خطے میں بدلتی صورتحال پر نیوزی لینڈ کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے حوالے سے تحفظات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے تحفظات کے باوجود کیوی بورڈ نے انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کے مطابق پیر کی رات بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے کیلئے روانہ ہو گی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے 10 ستمبر تک بنگلہ دیش میں ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں جس کے بعد 11 ستمبر کو اسلام آباد میں آمد شیڈول ہے اور اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں تین ون ڈے اور لاہور میں پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ 
واضح رہے کہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان پر خدشات کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ پی سی بی کیوی ٹیم کے دورے کی بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.