’’کابل ایئرپورٹ پر 5 دن میں 12 ہلاکتیں ہوئیں‘‘

154

کابل : طالبان نے بتایا ہے کہ 5 دن میں کابل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں 12 اموات ہوئی ہیں۔

 

خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے طالبان اہلکار نے بتایا کہ یہ اموات گولی چلنے یا بھگدڑ مچنے اور جہاز سے گرنے کے باعث ہوئی ہیں۔

 

اہلکار نے ایئرپورٹ کے داخلی دروازوں پر موجود عوام سے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہیں تو وہ واپس گھر جائیں اور یہ کہ ’طالبان ایئرپورٹ پر کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتے۔‘

 

واضح رہے کہ اتوار سے کابل کے فضائی اڈے پر ہزاروں افراد کا رش جمع ہو رہا ہے جہاں سے لوگ بیرون ملک جانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

 

ایئرپورٹ امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے لیکن وہاں تک پہنچنے کے رستوں پر طالبان جنگجو موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.