شہدائے کربلا کی قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

131

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم عاشور کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ واقعہ کربلا حضرت امامِ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جان دیدی لیکن باطل کے سامنے سر نہ جھکایا، تاریخ میں شہید زندہ رہتے ہیں اور ظالم کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ہے، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں، امن پسندی، صبر، برداشت اور اخلاقی اقدار کو قیامت تک کیلئے زندہ کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.