یوم عاشور پر وزیراعظم پاکستان اور صدر مملکت کے پیغامات

164

اسلام آباد: نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ کے یومِ شہادت پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیغامات جاری کئے ہیں۔ 
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ امامِ عالی مقام حضرت حسینؓ نے ظلم کے سامنے سر جھکانے کی بجائے شہادت قبول کی، باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہادت امامِ حسینؓ امت مسلمہ کیلئے عظیم درس اور رہتی دنیا تک عزم و استقلال کی علامت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اجتماعات میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر بھی زور دیا۔ 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کیلئے تیار ہوں۔

تبصرے بند ہیں.