لاہور: پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید 74 افراد جان سے گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہزار 713 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 373 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 55 ہزار 634 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا سے مثبت کیسز کی شرح 7.86 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 13 ہزار 747 ہو گئی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں پچاس سال سے زیادہ عمر کے پچاس فیصد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے ۔ محکمہ صحت اوور آل ابھی تک پینتیس فیصد افراد کو ویکسین لگا چکا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ دو لاکھ اسی ہزار لوگوں کو گھر ہر جا کر ویکسین لگائی گئی ہے ۔ ضلع کے اعتبار سے سب سے زیادہ اچھے نتائج راولپنڈی سے سامنے آئے ہیں ۔ امید ہے کہ بہت جلد جہاں کمی رہ رہی ہے اسے دور کیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.