اسلام آباد میں لڑکوں سے گن پوائنٹ پر زیادتی اور ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

204

اسلام آباد :وفاقی دارلحکومت میں لڑکوں کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنا لی گئی ۔  ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملوث ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائے جانے کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے ملزمان کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے تین رکنی گروہ بنا رکھا تھا، ملزمان سوشل میڈیا پر لڑکوں سے دوستی کرتے تھے اور دوستی کے بعد کسی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائی جاتی تھی۔

حکام نے کہا ملزمان کی جانب سے ویڈیو بنا کر لڑکوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا، ملزمان نے ایک لڑکے سے 28ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے لئے ، دیگر دو ملزمان میں زین اور سیف اللہ شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بھارہ کہو میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔

تبصرے بند ہیں.