گریٹر اقبال پارک لاہور کے واقعے پر بہت افسوس اور شرمندگی ہوئی: شہباز شریف

183

لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک لاہور کے واقعے پر بہت افسوس اور شرمندگی ہوئی ۔
اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے سر شرم سے جھک جاتا ہے ۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ معاشرہ کس طرف جا رہا ہے ۔ کچھ معاشرتی برائیوں کی جڑیں بہت مضبوط ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے ۔ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی کا واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے جاری کردہ ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے ہوئے واقعے کے بعد پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں ۔

تبصرے بند ہیں.