وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون آگیا

202

 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو ڈنمارک کی ہم منصب میٹی فریڈرکسن نے ٹیلی فون کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کا افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ایوان وزیراعظم کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نےتمام افغانوں کے حقوق کے تحفظ  کو یقینی بنانے پر زور دیا اور ایک جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔

 

وزیراعظم نے سفارتی،بین الاقوامی اداروں کے عملے اور دیگر افراد کو افغانستان سے نکالنے میں پاکستان کے سہولت کاری سے آگاہ کیا. ڈنمارک کی وزیر اعظم نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.