کورونا کیس :نیوزی لینڈ میں لاک ڈائون کا اعلان

159

آکلینڈ:ایک کے بعد ایک کورونا کے نئے فیز نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھاہے ایسا ہی کچھ نیوزی لینڈ میں بھی ہوا ،کرونا کی 6 ماہ بعد واپسی نے نیوزی لینڈ انتظامیہ میں ہلچل مچا کر رکھ دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں 6 ماہ بعد کورونا کا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں 3 دن کا لاک ڈاؤن لگا نے کا اعلان کر دیا گیا ، لاک ڈاؤن کا اعلان وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے کیا۔

نیو زی لینڈ سرکاری حکام کے مطابق اس لاک ڈاؤن کے دوران تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، صرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

اس حکومتی اعلان کے بعد نیوزی لینڈ کی کرنسی کی قدر میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.