افغانستان کی بدلتی صورتحال ،ترجمان دفترخارجہ پاکستان کا اہم بیان سامنے آگیا 

150

اسلام آباد:افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر نیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم افغان رہنمائوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ،پاکستان افغانستان میں دیر پا امن چاہتا ہے ،جس کیلئے پاکستان ہر ممکن تعاون کر رہا ہے ،افغانستان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ افغان شہریوں  مدد کرنے میں مصروف ہے ۔

نیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا افغان مسئلے کا حل افغانیوں نے نکالنا ہے،کیونکہ افغانستان کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکالا جا سکتا ہے ،پاکستان نے موجودہ صورتحال میں افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند نہیں کیا ،پاکستانی سفارتخانہ کابل میں شہریوں کی  مدد بھی کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان میں دیر پا امن چاہتا ہے ،جس کیلئے ہر ممکن تعاون پاکستان کر رہا ہے ۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا پاکستان نے خطے کی بدلتی صورتحال میں افغانستان پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردگان سے بھی گزشتہ روز اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ،جس میں دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے بند ہیں.