یو اے ای میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش

201

دبئی : اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات کی بحالی کے بعد یو اے ای میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم اسرائیل قونصل کے گھر ہفتے کے روز بچی کی پیدائش ہوئی۔

اسرائیل کے قونصل جنرل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں بیٹی کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔

قونصل جنرل نے  اپنے پیغام میں لکھا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد یہ پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہے جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی پیدائش متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تاریخی معاہدوں کی پہلی سالگرہ کے چند دن بعد ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس  اگست کے ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ طے پایاتھا۔

تبصرے بند ہیں.