خواتین کے حقوق سے متعلق طالبان کیخلاف گمراہ کن پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے :سہیل شاہین

236

اسلام آباد:افغانستان میں طالبان نے کہا ہے کہ وہ انتقام لینے کا ارادہ نہیں رکھتے اور خواتین کے حقوق، میڈیا نمائندوں اور سفارتکاروں کی آزادی کا یقین دلاتے ہیں۔

 

ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ ہم عوام خصوصاً کابل کے شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جائیدادیں، ان کی زندگیاں محفوظ ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ ہم خواتین کے حقوق، میڈیا نمائندوں اور سفارتکاروں کی آزادی کے تحفظ کا یقین دلاتے ہیں،سہیل شاہین کا کہنا تھا جان بوجھ کر افغان طالبان کیخلاف خواتین کے حقوق کے حوالے سے گمراہ کن پروپگینڈا کیا جا رہا ہے جس میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں ۔

تبصرے بند ہیں.