بالآخر امریکہ نے افغانستان سے اپنا جھنڈا اُتار لیا 

184

کابل :بالآخر امریکہ نے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے افغانستان میں موجود اپنے سفارتخانہ سے امریکی جھنڈا اُتار لیا ،افغان وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کابل سے اپنا سفارتخانہ ہوائی اڈے پر منتقل کر لیا ہے ،اس وقت صرف کابل میں موجود اپنے اہلکاروں کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں ،ہم چاہتے ہیں امریکی اہلکاروں کی واپسی کاعمل احسن طریقے سے انجام پا جائے ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ ہماری فوجیں اس لیے کابل میں موجود تھیں کہ اپنے عملے کو بحفاظت وہاں سے نکالا جا سکے ،اس وقت امریکی سفارتخانہ کو کابل ہوائی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے ،انھوں نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ اس لیے ہمارے فوجیں وہاں تھے تاکہ ہم یہ کام احسن طریقے اور بحفاظت کر سکیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایک دفعہ پھر افغان طالبان کی طرف سے کابل کو فتح کرنے کے بعد بھی اپنی فتح کے اعلان کو دوبارہ دہرایا ،دوسری جانب امریکی سفارتخانے کے اعلی اہلکار روس ولسن سفارتخانہ چھوڑ گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق انھیں ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔افغانستان میں امریکی سفارتخانے کی عمارت پر لہرائے جانے والا امریکی جھنڈا بھی اتار لیا گیا ہے اور اسے ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.