پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹینیٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر جاری

186

لاہور: پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹینیٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کیا جس میں پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو پاک فوج کے یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے ۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ ماہرہ خان آئی ایس پی آر کے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ راولپنڈی کے آرمی میڈیکل کالج میں فلم کی عکسبندی میں بھی مصروف ہیں ۔
پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹینیٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی جس میں ماہرہ خان ، بلال اشرف اور سہیل سمیر سمیت دیگر اداکار بھی دکھائی دیں گے ۔
ٹیلی فلم ‘ایک ہے نگار’ کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ فلم کو سوشل میڈیا پر اچھا رسپونس ملے گا ۔

تبصرے بند ہیں.