لاہور میں جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

181

لاہور: لاہور میں گزشتہ روز جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ نشتر کالونی میں 18 سالہ ارسلان، مسلم ٹاؤن میں 20 سالہ عادل اور کوٹ عبدالمالک کے قریب 30 سالہ عمران تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق بھونڈے طریقے سے جشن آزادی منانے والے 3 نوجوان مارے گئے ہیں۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے علاقے میں ون ویلنگ کرتے ہوئے 18 سالہ ارسلان جاں بحق ہو گیا۔

لواجقین رات بھر ارسلان کے گھر واپس آنے کا انتظار کرتے رہے، صبع 4 بجے نشتر پولیس نے مرنے کی اطلاع دی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

مسلم ٹاؤن کے علاقے میں دوستوں کے ساتھ ویلنگ کرتے ہوئے 20 سالہ عادل جاں بحق ہو گیا۔ عادل چائنیز قونصلیٹ کے باہر لگے بیرئر میں جا لگا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق وہ چارسدہ کا رہائشی ہے، پولیس لواحقین کی تلاش کر رہی ہے۔

کوٹ عبدالمالک فیکٹری ایریا کے قریب 30 سالہ عمران عرف کاکا تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دو نوجوانوں لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ عادل کی لاش مردہ خانے میں موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.