سیاست کے اگلے 100 دن اہم ، بلاول بچہ ہے بچ کر کھیلے: شیخ رشید

155

 

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی سیاست کے اگلے 100 دن کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بچہ ہے بچ کر کھیلے۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کے آئندہ 100 دن اہم ہیں۔ اپوزیشن کو جلسے اور جلوسوں سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی، پیپلز پارٹی کی سندھ سے باہر کوئی سیاست نہیں۔

 

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ موجودہ اپوزیشن نالائق اور نااہل ہے، حکومت 3سال گزار چکی ہے اور باقی 2 سال بھی گزر جائیں گے۔ عمران خان مدت پوری کرے گا، پنجاب میں کہاں تحریک عدم اعتماد آئے گی؟

 

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاست میں بچہ ہے، اسے بچ کر ہی کھیلنا چاہیے۔پاکستان کے خلاف میڈیا وار میں افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ اور بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ ملوث ہیں۔

تبصرے بند ہیں.