آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر کوئز مقابلے کا انعقاد

337

راولپنڈی : پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے مسلسل دوسرے سال یوم آزادی کے موقع پر کوئز مقابلے کا انعقاد  کیا گیا ۔ مقابلے کا مقصد نوجوان نسل کو تحریک پاکستان اور تاریخی جدوجہد سے روشناس کرانا تھا ۔ پہلی پوزیشن خیبر پختونخوا کی ٹیم نے حاصل کی جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں رنر اپ رہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی سطح کے کوئز مقابلے میں تعلیمی شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے ۔حصہ لیا مقابلے میں ڈاکٹر ریاض احمد کی کتاب: فاؤنڈیشن تھاٹس  آف پاکستان موو منٹ  سے سوالات شامل کئے گئے تھے

 

کوئز شو میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی تعلیمی بورڈز اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن  کے بچوں نے حصہ لیا ۔ کوئز شو تین حصوں پر مشتمل تھا۔  پہلا حصہ ،جنگ آزادی 1857 کے گرد تھا جس میں شرکا کو جواب دینے سے پہلے آپس میں مشورہ کرنے کی اجازت تھی۔

 

سیکشن 2 میں  ٹیم کے ہر ممبر سے سوالات پوچھے گئے۔ ارکان کو ایک دوسرے سے مشورہ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

 

سیکشن 3 میں  تحریک پاکستان سے متعلق مختلف حوالوں کو اسکرین پر دکھایا گیا اور سوالات پوچھے گئے۔ اس حصے میں  شرکا کو ایک دوسرے سے مشورہ کرنے اور محدود وقت کے اندر جواب دینے کی اجازت تھی۔

 

سیکشن 4 میں ریپڈ فائر موڈ میں سوالات پوچھے گئے اور ہر ٹیم کو جواب دینے کے لیے ایک بزر دبانا پڑا۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ نے  جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ پہلی پوزیشن خیبر پختونخوا کی ٹیم نے حاصل کی جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں رنر اپ رہیں۔

 

فاتحین کو کور آئی 7 لیپ ٹاپ کے علاوہ ٹرافی ، تمغے اور کتابیں دی گئیں جبکہ رنر اپ ٹیموں کو شیلڈز اور کور آئی 7 لیپ ٹاپ سے نوازا گیا۔ دیگر شرکا کو بھی ٹیب اور کتب سے نوازا گیا۔

تبصرے بند ہیں.